عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے:ڈاکٹر مصدق ملک

سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے:دریائے چناب کے دورہ پر گفتگو
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ  اولین ترجیح ہے‘ سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے دریائے چناب کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی فرض شناسی، عوامی خدمت اور دن رات کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اداروں کی محنت اور قربانیوں ہی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا ہے۔