قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ چونیاں نے ہزاروں روپے جیب سے نکالنے والے جیب تراشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق فتح محمد خورد کے رہائشی محمدابراہیم ولد نوراحمد نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ دو نامعلوم جیب تراشوں نے میری جیب سے 71ہزار روپے چوری کرلیے ہیں۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔