جیب تراشوں کے وارے نیارے

5 ماہ میں 9720 شہریوں کی جیبیں کاٹ لی گئیں، سٹیڈویژن 2672 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا
لاہور( کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں جیب تراشوں نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 9720 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹیڈویژن 2672 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹائونڈویژن جیب تراشی کی 2016 وارداتوں کے ساتھ دوسرے ،صدرڈویژن جیب تراشی کے 1766 مقدمات کے ساتھ تیسرے ،اقبال ٹائونڈویژن میں 1276، سول لائنزڈویژن میں جیب تراشی کے 1248 مقدمات درج کئے گئے ،کینٹڈویژن میں 5 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 742 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں۔