جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن، ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن سب سے زیادہ متاثر
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں رواں سال 13 ہزار 114 شہریوں کی جیبیں کاٹی گئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ وارداتیں سٹی ڈویژن میں 3176، ماڈل ٹاؤن میں 2840 اور صدر ڈویژن میں 2396 رپورٹ ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن میں 1886، سول لائنز میں 1696 اور کینٹ ڈویژن میں 1120 وارداتیں ہوئیں۔ جیب تراشی زیادہ تر ہجوم والے مقامات، مزارات، بازاروں اور بس اڈوں میں ہوئی۔