جیب تراشوں کے وارے نیارے

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے،رواں سال کے دوران 14 ہزار 939 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویڑن 3642 مقدمات کیساتھ سر فہرست ہے ،ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 3288 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویڑن رواں سال جیب تراشی کے 2755 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہااقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 2066جیب تراشی کی وارداتیں ہوئیں،سول لائنز ڈویڑن میں جیب تراشی کے 1892 مقدمات درج ہوئے۔کینٹ ڈویڑن میں رواں سال کے 1296 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جیب تراشی کی بیشتروارداتیں پرہجوم مقامات،مزارات، بازاروں،بس اڈوں پرہوئیں