لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائولنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کو بائولنگ کوچ درکار ہے، بائولنگ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا ہونا ضروری ہے۔بائولنگ کوچ کے لیے 5 سال کا تجربہ بھی لازمی درکار ہو گا جبکہ خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بائولنگ کوچ وائٹ بال ایشلے نوفکی مستعفی ہو چکے ہیں، ان کی ایشین گیمز آخری سیریز ہے۔ایشلے نوفکی نے اپنی ذمے داریوں سے الگ ہونے کا بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا، ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔