اس سے پہلے عمر گل کو بھی لارڈز ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بائولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایشلے نوفکے پاکستانی ٹیم کے ساتھ بائولنگ کوچ اور معاون کوچ کی ذمہ درایاں نبھارہے تھے۔ وہ ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ٹیم کیساتھ ہوں گے جو ان کی آخری اسائنمنٹ ہے۔پی سی بی نے ایشلے نوفکے کی جگہ نئے بائولنگ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا جس کے لیے لیول تھری کورس اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھ گئی ہے۔اس سے پہلے ٹیسٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ عمر گل کو بھی لارڈز ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔دوسری جانب نیدرلینڈز نے ایشلے نوفکے کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔