50سالہ سابق آسٹریلوی پروفیشنل کرکٹر ایشلے نوفکے عمر گل کی جگہ، سرفراز احمد کی جگہ پر وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ذمہ داریاں سنبھالیں گے
لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر 9ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے وائٹ بال بائولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا ذمہ داری سنبھالنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 50سالہ سابق آسٹریلوی پروفیشنل کرکٹر ایشلے نوفکے عمر گل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ کوچ اور سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ پر وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9ستمبر سے برمنگھم میں شروع ہو گا۔