لندن(آئی این پی) برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے سیاست کو صاف کرنے کا عزم کر رکھا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے دفتر سے اس کی شروعات کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کو ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے 4 گھریلو ملازموں کی تلاش ہے، انھوں نے اس سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔اشتہار کے مطابق ان ملازموں میں سے ہر ایک کو 30 ہزار 135 پائونڈ اجرت دی جائے گی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملازمین ان کلینرز کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہو چکے ہیں، اور وہ صرف دفتری عمارت کی صفائی کریں گے نہ کہ ڈاننگ سٹریٹ کے فلیٹوں کی، جہاں وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ رہتے ہیں۔