اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی کے کیس کی سماعت بیرسٹرگوہرکی استدعا پردوہفتے کے لیے ملتوی کردی۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سہیل سلطان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے التوا کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔وفاقی آئینی عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔