رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس، اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔  جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،آئینی عدالت نے کہاکہ قبل ازیں الیکشن نااہلی تنازع پر ریفرنس الیکشن کمیشن سن سکتا ہے یا نہیں؟اٹارنی جنرل معاونت کریں،کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی  کردی گئی ۔