اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ احکامات معمہ بن گئے ۔اپیل کی سماعت کا کہیں نہیں لکھا گیا عدالت عالیہ اس درخواست پر آرڈر جاری کرے گی ۔بدھ کو جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس اعظم خان نے فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو آپ کو ریلیف مل گیا ہے۔ جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کیا لکھا ہے؟ اپیلیں سن لیں؟فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ نہیں، ایسا کچھ نہیں لکھا۔دوران سماعت پراسیکیوٹر بھی بول پڑے