سپریم کورٹ، ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر پیشرفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معاملے میں پیش رفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل فیصل صدیقی سے اب تک کی پیش رفت کی تفصیلات طلب کیں۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ وہ سب سے پہلا حکمنامہ عدالت کے سامنے رکھیں گے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ عدالتی حکمناموں کے بعد کیا ہوا۔ وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اگر ہائیکورٹ پیش رفت نہ کرے تو سپریم کورٹ کا کیا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کیا سپریم کورٹ صرف انتظار کرتی رہے