ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 4 جون تک ملتوی

اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔اسپیشل پراسیکیوشن ٹیم کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔