حکومت جدید ڈیجیٹل طرز حکمرانی کی جانب بڑھ رہی ہے‘ سرکاری خدمات کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا 100 روزہ پروگرام کا اہم حصہ ہے‘ وزیراعظم افتخار گیلانی
مظفرآباد(آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری خدمات کو آن لائن منتقل کرنے کے لیے اپنے باضابطہ ڈیجیٹل پورٹل کو جلد فعال کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات کے سیکرٹری محمد راشد حنیف نے سرکاری ڈیجیٹل پورٹل کی تیاری، اب تک ہونے والی پیش رفت اور محکمہ کی جانب سے 100 روزہ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے دیگر آئی ٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سرکاری خدمات کو مرحلہ وار آن لائن منتقل کرنے، ڈیجیٹل رسائی میں توسیع اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈیجیٹل پورٹل تحت شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات اور معلومات ایک مرکزی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوں گی