اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکلا کو آن لائن عدالتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایڈووکیٹ پورٹل متعارف کرا دیا۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا جہاں چیف جسٹس نے بار کے اراکین کو نئے ایڈووکیٹ پورٹل اور اس کی سہولیات سے آگاہ کیا،ایڈووکیٹ پورٹل کے ذریعے وکلا سپریم کورٹ آئے بغیر عدالتی خدمات سے آن لائن استفادہ کر سکیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق وکلا کو عدالتی خدمات کے حصول کیلئے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر جانے کی ضرورت بھی کم ہوگی،ایڈووکیٹ پورٹل وکلا کو سپریم کورٹ کی مختلف خدمات ایک ہی آن لائن پلیٹ فارم پر فراہم کرے گا