طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال

 طلباء علم کو دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق کے ساتھ ہمیشہ جوڑتے رہیں ورنہ بہت پیچھے رہ جائیں گے
گوجرانوالہ ڈویژن کے پوزیشن ہولڈر بچوں ‘ والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں:وفاقی وزیر
نارووال(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے  طلبہ وطالبات  ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کے "آپا نثار فاطمہ" آڈیٹوریم ہال میں گوجرانوالہ بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گوجرانوالہ ڈویژن کے پوزیشن ہولڈر بچوں انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ کامیابی ان بچوں کے اندر مزید محنت کرکے آگے بڑھنے کا جزبہ پیدا کرے گی اس طرح محنت کرکے مستقبل میں خود کو اور اپنے پیارے وطن کو کامیابیوں سے ہمکنار کرنا آپ کا فرض ہے۔دنیا تیز رفتار سے بدل رہی ہے،آج کی دنیا جدت اور انوویشن کی دنیا ہے آج کی دنیا میں رٹے کی کوئی جگہ نہیں۔خود میں کریٹیکل تھنکنگ اور سوال کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔مستقبل میں پرابلم سالونگ تھنگز اور کریٹیکل تھنکنگ آپ کو کامیاب کرے گی۔خود کو ڈگری کے حصول کی بجائے مستقل بنیادوں پر لائف لانگ لرنر بنائیں تاکہ آپ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق پرفارم کرسکیں۔اپنے علم کو دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق کے ساتھ ہمیشہ جوڑتے رہیں ورنہ آپ ترقی کی دوڑ میں دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے