پروگرام بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے
ایک مرتبہ 800,000 ریال213,000 امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے
ریاض( آئی این پی ) سعودی عرب نے اپنی پریمیم رہائش اسکیم کے لئے اکتوبر 2025 کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔پہلی پائیدار رہائش ہے جس کے لئے ایک مرتبہ 800,000 سعودی ریال تقریبا 213,000 امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔دوسری قابلِ تجدید رہائش ہے، جس کیلئے سالانہ 100,000 ریال تقریبا 26,700 امریکی ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت رہائش حاصل کرنے والوں کو متعدد سہولتیں دی جائیں گی جن میں سعودی عرب میں کفیل یا اسپانسر کی ضرورت نہیں۔جائیداد کی خریداری (مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں کے علاوہ ۔کاروبار یا ملازمت کرنے کی اجازت۔اہلیہ اور بچوں کی کفالت کی سہولت۔ملک میں آزادانہ آمد و رفت کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔بینکنگ، تعلیمی اور طبی سہولتوں تک رسائی۔بیرونِ ملک رقم منتقلی کی اجازت۔تاہم اس پروگرام کے تحت سعودی شہریت یا ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا ،شامل ہیں ۔درخواست دینے والوں کیلئے شرائط میں عمر کم از کم 21 سال ہو۔درست پاسپورٹ ہونا چاہیے۔کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔