جو افراد کفیل کے پاس نہیں،یکم دسمبر سے 29 جنوری 2025 تک دوسرے آجر کے ساتھ نئی نوکری کرسکتے ہیں:سعودی حکام

 ریاض(آئی این پی )سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے کفیل سے بھاگے تارکین وطن کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اپنی ملازمتیں چھوڑ کر بھاگنے والے افراد کو آن لائن پلیٹ فارم قوا Qiwa پر اپنی حیثیت  (اسٹیٹس)درست کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دیدیا  ۔جو افراد کفیل کے پاس موجود نہیں ہیں وہ یکم دسمبر سے 29 جنوری 2025 تک دیگر آجر  (کفیل)  کے ساتھ نئی نوکری کرسکتے ہیں۔یہ قوا پلیٹ فارم پرانے کفیل سے پریشان کارکنوں کو موقع فراہم کرتا ہے۔ مہم کا مقصد غیرملکی کارکنوں کو نئی ملازمت کی سہولت فراہم کرتا تاکہ انکی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔