پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے:آصف زرداری

 مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دیرینہ شراکت داری میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:قومی دن پر پیغام
اسلام آباد(آئی این پی)صدرِ مملکت نے سعودی قیادت کے نام اپنے تہنیتی خطوط میں نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدے، تاریخ، دوستی، باہمی اعتماد اور یکجہتی کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ تزویراتی باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دیرینہ شراکت داری میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جو خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک اپنے قریبی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو ٹھوس تعاون اور دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت سے عبارت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں مزید مستحکم اور وسیع ہوں گے