پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید مستحکم ہوگا:آصف زرداری

 صدر کی آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور عوام کو قومی دن پرمبارکباد‘ نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد(آن لائن)صدرآصف علی زرداری نے آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور عوام کو قومی دن پرمبارکباددیتے ہوئے آسٹریا کی ترقی اورخوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے  پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے رشتے وقت کیساتھ مزید مستحکم ہوں گے، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔صدرآصف علی زرداری نے آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کے نام خط میں آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور عوام کو قومی دن پرمبارکباددیتے ہوئے آسٹریا کی ترقی اورخوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی احترام، خیرسگالی اور امن کے مشترکہ عزم پر مبنی  دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔