سکیورٹی چیلنجوں کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتیں مزید مستحکم کی جائیں:آصف زرداری

صدرمملکت کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ ‘ ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے  کردار پر بریفنگ دی گئی
واہ کینٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔صدرمملکت کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہرحمید شاہ نیاستقبال کیا ،  آصف علی زرداری کو پی اوایف واہ کے مختلف پیداواری یونٹس ، فنی صلاحیتوں،دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثرکردارکی تعریف کی۔صدرمملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا ، صدر نے عملے کی فنی مہارت،عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور زور دیا کہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتیں مزید مستحکم کی جائیں۔