ٹنل اور پاور ہاؤس پر کام کی رفتار تیز کرنے اور کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور واپڈا ٹیم کو مربوط کوششوں کی ہدایت
تربیلا (آن لائن) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ممبر (واٹر) واپڈا اور ممبر (پاور) واپڈا بھی دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میںبتایا گیا کہ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ 56 فیصد مکمل، بجلی کی پیداوار اپریل 2027 میں شروع ہوگی۔ چیئرمین واپڈا کو منصوبے پر پیش رفت، چیلنجز اور ٹائم لائنز بارے پراجیکٹ حکام کی تفصیلی بریفنگ دی گئی