ریاض (آئی این پی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی حوثیوں کو دہشت گرد ملیشیا اور ان کی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کو گھنانا جرم قرار دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے کہا ہے کہ مقدس شہر کو نشانہ بنانا دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے سعودی فوج اور سیکیورٹی اداروں کو مقدس مقامات، زائرین اور شہریوں کے دفاع پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔