مکہ مکرمہ،(آئی این پی )مکہ مکرمہ میں منشیات سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی تارک وطن کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلہ نافذ کیا گیا۔وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ مجرم کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد اس کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دمام میں دہشت گردی میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دے دی گئی