پشاور ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کی بیرون ملک روانگی روک دی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود اقدام پر توہین عدالت کی درخواست دائر
پشاور ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، حالانکہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کر کے کیس نمٹا دیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو پی این آئی سی لسٹ میں شامل کر کے سفر سے روکا، جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، اس پر آج پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے نمائندے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اعظم سواتی کا نام کسی اسٹاپ لسٹ میں موجود نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔