نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچے تو اسکیلیٹر اچانک رک گیا، جس کے باعث انہیں سیڑھیاں خود چڑھنی پڑیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق، تحقیقات سے پتا چلا کہ صدر ٹرمپ کے ویڈیو گرافر نے تصاویر اور ویڈیوز لینے کے دوران نادانستہ طور پر حفاظتی بٹن کو متحرک کر دیا، جس کے باعث حفاظتی نظام نے اسکیلیٹر روک دیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حفاظتی طریقہ کار کسی بھی حادثے سے بچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ یا اشیاء گیئر میں پھنسنے سے محفوظ رہیں۔صدر ٹرمپ نے اس واقعے کا ذکر اپنی تقریر میں کیا اور اقوام متحدہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "یہاں آ کر مجھے صرف ایک ٹوٹا اسکیلیٹر ملا، اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں۔"