انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا ضرورت پڑنے پر غزہ سمیت کسی بھی جگہ 20 ہزار امن فوجی بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
صدر سوبیانتو نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی اور کہا کہ انڈونیشین امن فوجی یوکرین سمیت کسی بھی جگہ بھیجے جا سکتے ہیں۔انڈونیشین صدر نے زور دیا کہ تشدد کسی بھی سیاسی تنازع کے حل کے لیے قابل قبول نہیں اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ غزہ میں جاری تباہی کو روکنے کے لیے فیصلہ کن مؤقف اختیار کرے۔