انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اسلام آباد کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

ان کا اسلام آباد آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں خوش آمدید کہا، اور انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جن میں دونوں ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اس دوران، پرابوو سوبیانتو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران، مختلف شعبوں میں بات چیت کی جائے گی جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم، اور ثقافت شامل ہیں۔ اس دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اہم ہیں۔