کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے آج دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پہلا واقعہ:
جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش چبوترے سے ملی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمن کے مطابق لڑکی کی عمر تقریباً 17 سے 18 سال ہے اور فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ:
سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو، ڈی گلزار مدینہ مسجد کے قریب ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ چھیپا ایمبولینس کے ذریعے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 30 سالہ محمد احسان ولد محمد رفیق کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اس نے خودکشی کی تھی۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔