لاہور: مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور: مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں ایدھی کی ٹیم نے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق:لاری اڈا میں مینار پاکستان فلائی اوور کے قریب 45 سالہ نامعلوم خاتون مردہ حالت میں ملی۔اچھرہ کے شمع اسٹاپ کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ پر مردہ پایا گیا۔فیصل ٹاؤن میں کوٹھا پنڈ کے قریب 17 سالہ نوجوان نشے کی زیادتی سے جاں بحق ہوا۔گلشن راوی کے علاقے میں 55 سالہ شخص بھی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا۔تمام لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔