لاہور: شہر کے مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق، سندر کے علاقے میں نہر سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ ترجمان کے مطابق لاش کئی روز پرانی اور بوسیدہ حالت میں ہے، جس سے اس کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔دوسری جانب گارڈن ٹاؤن میں جناح اسپتال کے قریب سے تقریباً 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ دونوں افراد کے جاں بحق ہونے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس نے ابتدائی کارروائی مکمل کر کے لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔