پتوکی ،قصور (خصوصی رپورٹ) تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے فرسٹ ایئر کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ فرسٹ ایئر کا سٹوڈنٹ احمد رضا ناظم عباس بائی پاس مچ موڑ پتوکی کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار کوچ نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں احمد رضا کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور سر پر شدید چوٹ آئی۔زخمی طالبعلم کو تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔