لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس کے علاقیمیں دو تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے بائیک سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئیجن میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد علی کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کی شناخت 50 سالہ یونس کے طور پر کی گئی،جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیایہ افسوسناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرمزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔