بیٹی کی شادی کیلئے رکھی گئی رقم ڈاکو لے اڑے

 نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ) بیٹی کی شادی کے لیے جمع کی گئی رقم بھی ڈاکو لے اڑے، متاثرہ خاندان شدتِ غم سے نڈھال ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ بھونڈری کا رہائشی وقاص اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ تین چور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور تین تولے طلائی زیورات، 30 ہزار روپے اور دیگر سامان لے گئے۔اسی طرح نارنگ موڑ کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور عطاء￿  آ اپنی بیٹی کی شادی کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کر کے رکھا ہوا تھا، مگر ڈاکو نقدی بھی چھین کر لے گئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق شادی کے دن قریب ہیں لیکن ڈاکو نقدی لوٹ کر ان کی خوشیاں چھین لے گئے۔ انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری داد رسی کی جائے تاکہ بیٹی کو عزت سے رخصت کیا جا سکے۔