چیچہ وطنی ( خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ اور تھانہ غازی آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر کی بہن اور 16 سالہ لڑکی کو اغواکرلیاگیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ایک مغویہ کو بازیاب اور متعدد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو ں میں اوکاڑہ کی ٹک ٹاکر حمیرا بی بی اپنی بہن سویرا کے ہمراہ بڑی بہن سے ملنے کے بعد واپس جی ٹی روڈ پر بس میں سوار ہونے جا رہی تھیں کہ اسی دوران کار سوار ظہیر، محمد امین، محمد ریاض، سمیع اللہ کمبوہ اور عمران نے اسے اغواکرلیاے۔ادھر چک نمبر 159/9 ایل میں محمد انور کی 16 سالہ بیٹی عائشہ کو فیصل، سیف، ناصر، نواز، زرینہ، نسرین، عمران اور سید شبیر شاہ پیر نے مبینہ طور پر کار میں ڈال کر اغواء کر لیا۔پولیس نے مقدمات درج کر کے 16 سالہ عائشہ کو برآمد کر لیا جبکہ پیر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔