جنرل ہسپتال کی پارکنگ سے لیڈی ڈاکٹر کی کار چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)جنرل ہسپتال کی پارکنگ سے چور لیڈی ڈاکٹر کی کار لیکر رفو چکر ہو گئے ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کی پارکنگ بھی غیر محفوظ ہو گئی، جنرل ہسپتال کی پارکنگ سے چور ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی کار لے اڑیکار چوری واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح 9 بجے کے قریب جنرل ہسپتال کی ڈاکٹر راحیلہ فرحین نے اپنی کار ڈاکٹر پارکنگ میں کھڑی کی،جس کے بعد چور نے انکی کار موقع ملتے ہی پارکنگ سے چرائی اور لے کر رفو چکر ہو گیامتاثرہ خاتون کے شوہر ڈاکٹر قمر مسعود نے تھانہ کوٹ لکھپت میں کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے، پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم کی تلاش جاری ہیجلد ہی ملزم پولیس کی حراست میں ہو گا۔