امریکہ کا چھوٹا نجی طیارہ کار پارکنگ سائٹ پر گر کر تباہ، تمام زخمی مسافر ہسپتال منتقل

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کانٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے، اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔