2نوجوانوں کی حادثے میں ہلاکت کی ویڈیو وائرل

 کار یو ٹرن لے کر سروس لین میں داخل ہوتے موٹرسائیکل سے ٹکرائی
سہیل اور ذیشان جاں بحق ہوگئے تھے،گاڑی نجی کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار سہیل اور ذیشان جاں بحق ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ہونے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار یو ٹرن لے کر سروس لین میں داخل ہوتے ہوئے موٹرسائیکل سے ٹکرائی۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار سہیل اور ذیشان جاں بحق ہوگئے تھے، حادثے کا سبب بننے والی گاڑی ایک نجی کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کار ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔یہ افسوسناک واقعہ 20 ستمبر کو تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں پیش آیا۔