برطانیہ میں طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،ویڈیو وائرل

لندن(آئی این پی )برطانوی ائیر لائن کے پائلٹ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو حادثے کا شکار ہونے سے بچا لیا۔بر طانیہ کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر فلمائے گئے ایک ڈرامائی لمحے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وائرل ویڈیو میں پائلٹ کے عقلمندانہ اقدام سے طیارے کو طوفانی ہوائوں سے محفوظ ہوتا دیکھا گیا، ویڈیو میںرن وے کو چھوتے وقت طوفانی ہوائیں طیارے کو ہلا دیتی ہیں تاہم پائلٹ نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فوری  حکمت عملی اپناتے ہوئے لینڈنگ روک دی اور طیارے کو ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے دوبارہ ٹیک آف کر دیا۔