فلائی جناح کا لاہور سے دبئی پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)فلائی جناح نے لاہور سے دبئی پروازوں کے آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ، فلائی جناح ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرے گی۔فلائی جناح نے ہفتہ وار 2پروازوں کا شیڈول مرتب کر لیا، لاہور سے دبئی بدھ اور اتوار کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔فلائٹ لاہور سے شام 6بجکر 45 منٹ پر دبئی روانہ ہوگئی، 1گھنٹے 50منٹ کی پرواز کیلئے ائیربس اے320 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔دبئی سے لاہور بھی بروز بدھ اور اتوار فلائٹ آپریٹ کی جائیں گی۔