لاہور (خصوصی رپورٹ)فلائی جناح کا آج سے لاہور ،کوئٹہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ہفتے میں 3 روز بدھ، جمعہ اور اتوار کو پروازیں آپریٹ ہوں گی،کوئٹہ سے لاہور جانے والی پرواز دوپہراڑھائی بجیروانہ ہوگی اور3 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی،لاہور سے کوئٹہ کی پرواز شام 4 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی اورشام 6 بج کر 10 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی۔فلائی جناح نے یکطرفہ کرایہ 17 ہزار 999 روپے مقرر کیاہے،نئی پروازوں سے مسافروں کو بہتر فضائی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔لاہور ، کوئٹہ کے درمیان فضائی رابطے مضبوط ہونے کی توقع ہے۔