اسلام آباد(آئی این پی )یوم پاکستان 23 مارچ کیلئے فلائی پاسٹ کی مشق کا آغاز ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز اس دوران کمرشل پروازوں کیلئے بند رہیں گے۔ فلائی پاسٹ کی مشقیں صبح 10 تا دوپہر ایک بجے کے دوران ہو ئیں ۔اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ بند رہی ۔ فضا میں موجود طیاروں کو اضافی فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔