پاکستان کی ڈومیسٹک فضائی مارکیٹ میں فلائی جناح پہلے نمبر پر آگئی

بین الاقوامی روٹس پر امارات پہلے، سعودی ایئر لائنز دوسرے اور قطر ائیر ویز تیسرے نمبر پر رہی 
پی آئی اے سے 18لاکھ 51ہزار، ایئر بلیو کے ذریعے 10لاکھ 4ہزار مسافروں نے سفر کیا 
 پاکستان میں37ایئرلائنز فضائی خدمات فراہم کر رہی ہیں ، 5ملکی،32غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں
لاہور(آئی این پی) پاکستان میں اندرون ملک مسافروں کی آمدورفت کے شعبے میں فلائی جناح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔سی اے اے کے 2024-25 کے اعدادوشمار کے مطابق اندرون ملک سب سے زیادہ مسافروں کو لانے اور لے جانے میں فلائی جناح پہلے نمبر پر آگئی، پی آئی اے دوسرے اور ایئر بلیو تیسرے نمبر پر رہی۔فلائی جناح نے اندرون ملک 19 لاکھ 67 ہزار مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، پی آئی اے کے ذریعے 18 لاکھ 51 ہزار جبکہ ایئر بلیو کے ذریعے 10 لاکھ 4 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ ایئر سیال کے ذریعے 8 لاکھ 13 ہزار مسافروں نے اندرون ملک سفر کیا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 37 ایئرلائنز فضائی خدمات فراہم کر رہی ہیں جن میں 5 ملکی اور 32 غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔ ملکی ایئرلائنز میں فلائی جناح، پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور ساتھ ایئر شامل ہیں جبکہ سرین ایئر اکتوبر 2025 سے بند ہے