لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان میں اندرون ملک مسافروں کی آمدورفت کے شعبے میں فلائی جناح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔سی اے اے کے 2024-25 کے اعدادوشمار کے مطابق اندرون ملک سب سے زیادہ مسافروں کو لانے اور لے جانے میں فلائی جناح پہلے نمبر پر آگئی، پی آئی اے دوسرے اور ایئر بلیو تیسرے نمبر پر رہی۔فلائی جناح نے اندرون ملک 19 لاکھ 67 ہزار مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، پی آئی اے کے ذریعے 18 لاکھ 51 ہزار جبکہ ایئر بلیو کے ذریعے 10 لاکھ 4 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ ایئر سیال کے ذریعے 8 لاکھ 13 ہزار مسافروں نے اندرون ملک سفر کیا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 37 ایئرلائنز فضائی خدمات فراہم کر رہی ہیں جن میں 5 ملکی اور 32 غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔ ملکی ایئرلائنز میں فلائی جناح، پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور ساتھ ایئر شامل ہیں جبکہ سرین ایئر اکتوبر 2025 سے بند ہے