شوبز انڈسٹری کے منفی رجحانات پر میمونہ قدوس کے انکشافات

شوبز انڈسٹری کے منفی رجحانات پر میمونہ قدوس کے انکشافات

اداکارہ میمونہ قدوس نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں کھلم کھلا محفلوں کے ذریعے منفی رجحانات پروان چڑھتے ہیں جبکہ کراچی میں زیادہ پروفیشنل ازم پایا جاتا ہے، جو بعض اوقات انسانیت پر بھی حاوی ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعلقات بھی مفادات کی بنیاد پر قائم کیے جاتے ہیں، حتیٰ کہ ذاتی تعلقات میں بھی ڈیل طے کی جاتی ہے۔ میمونہ قدوس نے مزید انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا رجحان موجود ہے اور اس کا شکار صرف خواتین نہیں بلکہ مرد بھی بنتے ہیں۔