نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا۔
جب میزبان نے سوال کیا کہ پورے پاکستان کے کرش ہونے کے باوجود آپ کا کرش کون ہے؟ تو ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں۔گفتگو کے دوران انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ سینئر فنکار تو کسی نہ کسی طرح گزارا کر لیتے ہیں، لیکن جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کے مقابلے میں زیادہ پسند ہے۔ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ فہد نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دی تھی۔