فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے لکھا تھا کہ وہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں اور اپنی فیملی سے درخواست کی تھی کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
تاہم، بعد ازاں اداکارہ نے یہ پوسٹ انسٹاگرام اسٹوریز سے ڈیلیٹ کر دی تھی۔اب غنا علی نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ ان کے بھائی نے بطور مذاق شیئر کی تھی اور ان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ غنا علی کا ڈرامہ ’نقاب‘ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہو رہا ہے جس میں وہ ’زارا‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ڈرامہ ’نقاب‘ کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، علی انصاری، ہمایوں اشرف، احمد رفیق، عمارہ ملک اور دیگر شامل ہیں۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری سید جاری خوشنود نقوی نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی شافیہ خان نے لکھی ہے۔