پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی 31ویں سالگرہ حال ہی میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور ان کے مداحوں نے انہیں بھرپور محبت و خوشیاں پیش کیں۔
سجل علی نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیر سے، لیکن اس سالگرہ کے خوبصورت پیغامات کے لیے وہ بے حد خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب محسوس کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ سجل علی کی سالگرہ 17 جنوری کو تھی، جسے انہوں نے سادگی سے منایا۔ ان کی شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے مسلسل مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔سجل علی نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل "محمود آباد کی ملکائیں" سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے نہ صرف پاکستانی ڈراموں میں کامیابیاں حاصل کیں، بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔سجل علی کی کامیابیوں کا سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن، اور صلاحیت سے انسان اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔