شوبز انڈسٹری میں معاوضہ کبھی وقت پر نہیں ملتا، علمہ جعفری کا انکشاف

شوبز انڈسٹری میں معاوضہ کبھی وقت پر نہیں ملتا، علمہ جعفری کا انکشاف

پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علمہ جعفری نے شوبز انڈسٹری میں معاوضے کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے اہم بات کی ہے۔

 علمہ جعفری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کے معاوضے کے بارے میں گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں، خاص طور پر ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ کبھی بھی وقت پر نہیں ملتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی اشتہارات کا معاوضہ وقت پر مل جاتا ہے، لیکن ان اشتہارات میں کام کرنے والے اداکاروں کو وہ پہچان نہیں ملتی جو انہیں چاہیے۔علمہ جعفری نے ٹی وی ڈراموں کے بارے میں کہا کہ یہ بہت مشکل کام ہیں لیکن ان کے ذریعے اداکاروں کو شہرت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل 'پری زاد' کے کردار 'ماہی' کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ انہیں اسی کردار کے حوالے سے پہچانتے ہیں۔